شعبہ تفتیش کے تین افسران کی تعیناتی

شعبہ تفتیش کے تین افسران کی تعیناتی

کراچی(اسٹاف رپورٹر )کراچی پولیس کے شعبہ تفتیش کے 3 افسران کی تعیناتی کر دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے ایک حکمنامے کے تحت اے ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن کراچی رینج تنویر الحسن کو ایس پی انویسٹی گیشن ٹو ڈسٹرکٹ سٹی ،ایس پی گلشن ڈویژن سلیم شاہ کو ایس پی انویسٹی گیشن تھری ڈسٹرکٹ کیماڑی اور سعد ارشد کو ایس پی انویسٹی گیشن ٹو ڈسٹرکٹ سینٹرل تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں