کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کا ممبران کے اعزاز میں عشائیہ

کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کا ممبران کے اعزاز میں عشائیہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کی جانب سے ممبران کے اعزاز میں عشائیہ دیاگیا، جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

 تقریب میں ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن مکمل ہونے کا بھی اعلان کیا گیا۔ آئی جی سندھ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ مستقبل میں بھی پولیس اور کرائم رپورٹر مل کر ایک دوسرے کے ساتھ کام کریں گے اور ان کے درمیان کمیونی کیشن گیپ کو ختم کیا جائے گا، ہمیں مل کر اپنے حصے کا حق ادا کرنا ہے اور میں یہی امید آپ لوگوں سے بھی رکھتا ہوں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں