سر شاہ سلیمان روڈ سے تجاوزات کے فوری خاتمے کا حکم

سر شاہ سلیمان روڈ سے تجاوزات کے فوری خاتمے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کمپلیکس سر شاہ سلیمان روڈ پر تجاوزات کے خلاف دائر درخواست پر سر شاہ سلیمان روڈ پر فرنیچر مارکیٹ سے فوری تجاوزات کے خاتمے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد، اینٹی انکروچمنٹ اور دیگر کو روڈ کلیئر کرنے کا حکم دے دیا۔ فاضل عدالت نے کے الیکٹرک کو کیبنز، پتھاروں اور دیگر تجاوزات سے بجلی کے کنکشن منقطع کرنے کا حکم دیا۔ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کراچی کمپلیکس سر شاہ سلیمان روڈ پر تجاوزات کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ کچھ قابضین کی طرف سے سر شاہ سلیمان روڈ پر تجاوزات قائم کردی گئی ہیں، تجاوزات قائم ہونے سے سروس روڈ مکمل طور پر بند ہو چکی ہے، کیبنز، پتھاروں اور دیگر تجاوزات قائم کرنے والوں نے بجلی کے غیر قانونی کنکشنز بھی حاصل کرلیے ہیں، کنڈا مافیا کی وجہ سے بجلی کے بلوں کا بوجھ عام صارفین پر ڈال دیا جاتا ہے،کراچی کمپلیکس کے مکینوں اور راہگیروں کا سروس روڈ سے گزرنا محال ہو چکا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں