جامعہ دائود:464 طلبا و طالبات کو ڈگریاں تفویض

جامعہ دائود:464 طلبا و طالبات کو ڈگریاں تفویض

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا 10 واں جلسہ تقسیم اسناد جامعہ داؤد میں منعقد کیا گیا۔

مہمان خصوصی سینیٹر نثار احمد کھوڑو تھے جبکہ سینیٹر تاج حیدر، داؤد یونیورسٹی کے ارکان سینیٹ اور سینڈیکیٹ بھی موجود تھے۔ شعبہ انجینئرنگ (بی ای) اور شعبہ سائنس (بی ایس) کے بیچ 19اور شعبہ آرکیٹیکٹ کے بیچ 18کے 464 طلبا و طالبات نے گریجویشن مکمل کی اور انہیں ڈگریاں تفویض کی گئیں، جبکہ امتیازی نمبر حاصل کرنے والوں کو گولڈ اور سلور کے تمغے دیئے گئے۔ جلسہ تقسیم اسناد میں ایم ایس پروگرام کے 14طلبا و طالبات کو بھی ڈگریاں دی گئیں ۔ شعبہ الیکٹرونک انجینئرنگ کے طالبعلم ایان عابد نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا، جبکہ انجینئرنگ فیکلٹی پی آئی ایم ایم ای سی میں بھی ایان عابد نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انجینئرنگ فیکلٹی سی ای ای ٹی میں محمد علی ، کمپیوٹر سائنس فیکلٹی آئی ایچ ایس میں زوبیا متین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ آرکیٹیکٹ فیکلٹی میں بینش بابر نے پہلی پوزیشن لی۔ مجموعی طور پر 5گولڈ میڈل تفویض کئے گئے۔ تمام شعبوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے 11 طلبا کو سلور میڈل سے نوازا گیا۔ جس میں بینش بابر (آرکیٹیکٹ)، سمعیہ (کیمیکل انجینئرنگ)، تنویر حسین (کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ)، ایان عابد (الیکٹرونک انجینئرنگ)، محمد علی (انرجی انوائرمنٹ انجینئرنگ)، مقدس احمد (انڈسٹریل انجینئرنگ)، امیر حمزہ صدیقی (میٹرلرجی اینڈمیٹریل انجینئرنگ)، عطیہ الرحمن (پٹرولیم گیس انجینئرنگ)، سویرا حبیب (ٹیلی کمیونی کیشن انجینئرنگ)، منیبہ (کمپیوٹر سائنس) اور زوبیہ متین (ریاضی) شامل ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں