24گھنٹے میں 5پولیس مقابلے ،7زخمی ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ

24گھنٹے میں 5پولیس مقابلے ،7زخمی ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران جرائم کی روک تھام کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی نے رپورٹ پیش کی۔

 شہر بھر میں اسٹریٹ کرائم کی 114وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جن میں 48 موبائل/ نقدی چھیننے، 6 کار چوری، 8 موٹرسائیکل چھیننے اور 52 چوری ہونے کی وارداتیں شامل ہیں۔ 5 پولیس مقابلے ہوئے، جن میں 7 جرائم پیشہ افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کیاگیا، جبکہ 14 اسٹریٹ کرمنلز / چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ مجموعی طور پر 145 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، جن میں 36 اسٹریٹ کرمنلز / ڈاکو، 6 کارلفٹرز، 29 افراد غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر، 18 منشیات فروش / سپلائر، 56 دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔ پولیس نے مختلف چھاپوں /کارروائیوں کے دوران 29 غیر قانونی اسلحہ، 18 کلو گرام چرس، 29 چوری کے موبائل فون اور 22 مسروقہ گاڑیاں برآمد کیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں