اساتذہ جامعہ کراچی، محکمہ یونیورسٹیز کے مابین اختلافات سنگین

اساتذہ جامعہ کراچی، محکمہ یونیورسٹیز کے مابین اختلافات سنگین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیچرز سلیکشن بورڈ کی اجازت نہ ملنے پر جامعہ کے اساتذہ اور محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے مابین اختلافات سنگین ہوگئے، اساتذہ نے انجمن اساتذہ کے پلیٹ فارم سے پیر سے کلاسز کے جزوی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔۔۔

 جبکہ ترقیوں کے سلیکشن بورڈ کی اجازت میں مزید تاخیر کی صورت میں 13 فروری سے کلاسز کے مکمل بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق کلاسز کے بائیکاٹ کا فیصلہ جمعہ کو اجلاس عمومی میں کیا گیا، اب تک ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن، پروٹومکس اور کیمیکل انجینئرنگ کے سلیکشن بورڈ ہوئے ہیں لیکن بھرتیوں کی اجازت نہ ملنے کے سبب انہیں سینڈیکیٹ میں جگہ نہیں دی جا سکی۔ لائبریری سائنس کے ایک استاد فرحت حسین بغیر ترقی ریٹائر ہو گئے جبکہ بوٹنی کی ایک اور استاد عائشہ بیگم چند روز میں ریٹائر ہوجائیں گی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر قرار داد بھی پیش کی گئی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ جامعہ کراچی کی خود مختاری اور بقا کی ضمانت کیلئے ضروری ہے کہ سلیکشن بورڈ 2019 کے شیڈول کا فوری اجرا کیا جائے۔ پیر6 فروری کو صبح 11بجے کلاسز کا بائیکاٹ کیا جائے گا، جو 13فروری تک جاری رہے گا اور یہ بائیکاٹ 13فروری سے مکمل بنیاد پر ہو گا۔ اس ضمن میں 13فروری کو ایک اجلاس عام ہوگا جس میں اس فیصلے کی توثیق بھی کی جائے گی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں