کورنگی، اورنگی اور اتحاد ٹائون میں گوداموں میں آتشزدگی

کورنگی، اورنگی اور اتحاد ٹائون میں گوداموں میں آتشزدگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی، اورنگی ٹائون اور اتحادٹائون میں مختلف اشیا کے گوداموں میں آتشزدگی کے واقعات میں بھاری مالیت کا سامان خاکسترہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں فرنیچر کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کے باعث گودام میں موجود لکڑیاں مکمل طور پر جل گئیں اور وہاں موجود ٹرک اور موٹر سائیکل بھی لپیٹ میں آگئی۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن راجہ تنویر کالونی میں واقع پرانے جوتوں کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ آگ لگنے کے باعث گودام میں موجود تمام سامان جل کر راکھ ہو گیا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ادھر اتحاد ٹاؤن میں خیبر چوک پر واقع پرانے جوتوں کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے چار گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
سے اہم مضامین پڑھیئے