مقبوضہ کشمیر انسانی تاریخ کی بڑی جیل بن چکا، گورنر

مقبوضہ کشمیر انسانی تاریخ  کی بڑی جیل بن چکا، گورنر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی افواج کا جموں و کشمیر پر ناجائز قبضہ 75 سال گزرنے کے باوجود آج بھی جاری ہے۔۔۔

اس تمام عرصے میں بھارت نے معصوم و نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر انسانی تاریخ کی سب سے بڑی جیل بن چکا ہے، عالمی برادری بھارت کے اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرے۔ انہوں نے کہا کہ وحشیانہ بھارتی بربریت کے باوجود کشمیری آزادی کے حصول کی شمع جلائے ہوئے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں