پنوعاقل، دو افرادکے قتل پرجرگہ،ڈیڑھ کروڑ روپے جرمانہ

پنوعاقل، دو افرادکے قتل پرجرگہ،ڈیڑھ کروڑ روپے جرمانہ

پنوعاقل(رپورٹ، زبیر انڈھڑ) پنوعاقل میں چاچڑ اور ماکو مہر قبائل کے درمیان خونی تنازع کے جرگے میں ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنوعاقل میں رکن قومی اسمبلی سردار محمد بخش خان مہر، سردار زادہ غلام گوہر مرتضیٰ چاچڑ اور سردار بابل خان بھیو کی زیر نگرانی ماکو مہر اور چاچڑ قبائل کے درمیان دو افراد کے قتل کا فیصلہ کیا گیا جس میں دو افرادکے قتل پر 60 لاکھ روپے ، زخمیوں کے 30 لاکھ روپے ، جھوٹی ایف آئی آر کے اندراج پر 20 لاکھ روپے ، زخمیوں کے علاج کے لئے 15 لاکھ روپے ، لاشوں کی تذلیل کے 10 لاکھ روپے جب کہ دیگر افراد کو کیس میں نامزد کر نے پر 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔فیصلے کی رو سے 10 لاکھ روپے موقع پر ہی اد ا کئے گئے جبکہ بقایا رقم دو اقساط میں دودو ماہ کی قسطوں میں ادا کی جائے گی۔ اس کے بعد مہر برادری کے افراد معزز شخصیات کو لے کر چاچڑ برادری کے پاس جائیں گے اور عدالت میں صلح نامہ لکھ کر دیا جا ئے گا ۔فیصلے کے امین نے کہا کہ فیصلے کا مقصد دونوں فریقین کے درمیان جاری تصادم کو روکنا ہے ، انسانی جان کی کوئی قیمت ادا نہیں کر سکتا۔ واضح رہے کہ پلاٹ کے معاملے پر بھینسوں کے باڑے میں دو سال قبل ماکو مہر برا دری کے افراد نے فائرنگ کر کے چاچڑ برا دری کے دو مزدور باپ بیٹے اربیلو اور پرویز کو قتل کر دیا تھا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
سے اہم مضامین پڑھیئے