سکھر میں ناقص گندم سے تیار سستے آٹے کی شہریوں کو فراہمی

سکھر میں ناقص گندم سے تیار سستے آٹے کی شہریوں کو فراہمی

سکھر(نمائندہ دنیا)محکمہ فوڈ سکھر اور فلور ملز انتظامیہ کی ملی بھگت سے سکھر میں شہریوں کو کالی اور خراب گندم سے تیار کیا گیا آٹا 65 روپے کلو فراہم کیا جارہا ہے۔۔۔

 جس کی ایک فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں خراب و کالی گندم کو بوریوں میں بھر کر ٹرک پر لوڈ کرکے فلور ملوں کو بھجوایا جارہا ہے ،جو فوٹیج منظر عام پر آئی ہے وہ سکھر ضلع کی تحصیل صالح پٹ کے فوڈ مرکز دھل وارو کی ہے ۔ اس بارے میں جب محکمہ فوڈ سکھرڈویژن کے ذمہ دار افسر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کوئی موقف دینے سے گریز کیا جبکہ ضلعی افسر نے رابطے پر اس فوٹیج اور خبر کو ہی جعلی قرار دیا ہے ۔واضح رہے کہ محکمہ فوڈ کی جانب سے 65 روپے کلوپر فراہم کیے گئے آٹے کی شہریوں کی جانب سے شکایات بھی منظر عام پر آرہی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں