ملزم پولیس حراست سے فرار، غفلت ولاپروائی پر افسراور 4 اہلکارزیرحراست

ملزم پولیس حراست سے فرار، غفلت ولاپروائی پر افسراور 4 اہلکارزیرحراست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ملیر انویسٹی گیشن پولیس ملیر کینٹ کی نااہلی سامنے آگئی،پولیس حراست سے ملزم فرار ہوگیا، غفلت ولاپروائی برتنے پرایک افسراور 4 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق انوسٹی گیشن ملیر کینٹ پولیس کی حراست سے ملزم شاکر فرار ہوگیا۔ ملزم کے فرار ہونے کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، تاحال پولیس ملزم کو دوبارہ گرفتارنہیں کرسکی۔ نااہلی اور غفلت برتنے پر ملیر انویسٹی گیشن کے ایک افسر اور 4 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا، جن سے تحقیقات جاری ہے۔ یادرہے کہ مذکورہ فرار ملزم کو گزشتہ جمعہ کو عزیز بھٹی پولیس نے مبینہ مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتارکیا تھا ،جسے تفتیش کے لیے ملیر کینٹ پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم شاکر نے 16 نومبر کوپچاس لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی اور اسے انویسٹی گیشن پولیس ملیر کینٹ کے حوالے کیا گیا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں