یوم یکجہتی کشمیر پر سیاسی وسماجی تنظیموں کی ریلیاں

یوم یکجہتی کشمیر پر سیاسی وسماجی تنظیموں کی ریلیاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے ریلیوں اور مظاہروں کا اہتمام کیا گیا۔

 پاکستان سنی تحریک کی جانب سے مرکزی یکجہتی کشمیر ریلی شاہراہ قائدین سے نمائش چورنگی تک نکالی گئی، جس کی قیادت ثروت اعجاز قادری کررہے تھے ۔ ریلی کے شرکا کشمیر بنے گا پاکستان، تیر امیرا رشتہ کیا لا الہ الا اللہ، الجہاد الجہاد لبیک لبیک اور بھارت کے نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے عالمی قوانین پر فوری عمل درآمد کرائے ، مودی حکومت ایک طرف بھارتی فوج کے ذریعے مظالم اور مسلم نسل کشی کررہی ہے تو دوسری طرف جنونی ہندوؤں کو مسلمانوں پر مظالم کا کھلا لائسنس جاری کیا ہوا ہے ، اقوام متحدہ اب بے بس ادارہ بن چکا ہے ، ایف اے ٹی ایف جیسے ادارے مسلمانوں کو دباؤ میں رکھنے کیلئے بنائے گئے ہیں۔ لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسری و دارالصحت اسپتال گلستان جوہر کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم یکجہتی کشمیر واک کا انعقادکیا گیا۔ واک کا آغاز دارالصحت اسپتال گلستان جوہر سے چیئرمین دارالصحت اسپتال و لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسری کراچی عامر ولی الدین چشتی اور وائس چیئرمین ڈاکٹر علی فرحان رضی کی زیرقیادت ہوا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں