ماجو میں سلور جوبلی اورنٹیشن، پاکستان کی ترقی کا عزم

ماجو میں سلور جوبلی اورنٹیشن، پاکستان کی ترقی کا عزم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محمد علی جناح یونیورسٹی (ماجو)کے 25 سال مکمل ہونے پر نئے طلبہ و طالبات کے لئے سلور جوبلی اورنٹیشن رکھاگیا۔ وائس چانسلر اور صدر ڈاکٹر زبیر احمد نے کہا کہ ۔۔۔

اس سال کے طلبا منفرد ہیں جو ماجو کے اس کامیاب سفر کے ساتھی بنے ہیں، آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ کو فیکلٹی آف لائف سائنسز کے ڈین کامران عظیم جیسے استاد ملے، جو ڈاکٹر عطاالرحمن کے شاگرد اور سائنسدان ہیں، انہوں نے دنیا کے سامنے برصغیر پاک و ہند کا چھٹا جینوم اسٹرکچر پیش کیا۔ ڈاکٹر نعمان نے مارکیٹنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کیا اور ہم نے امریکا کی طرز پر بی بی اے اور ایم بی اے کے لئے اسکول آف بزنس ایڈمنسٹریشن بنایا، جو انڈسڑی کی مشاورت سے کورسز ڈیزائن کرتا ہے، جس کا بنیادی مقصد گریجویٹس کو انڈسٹری کے معیار اور ان کی ضرورت کے مطابق تیار کرنا ہے، یونیورسٹی میں بی ایس اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس میں طلبا کو 100فیصد انٹرن شپ اور ملازمتیں مل رہی ہیں، جو ماجو کیلئے فخر کی بات ہے، یونیورسٹی نے دو نئے پروگرام سپلائی چین اور ڈیٹا اینالیٹکس شروع کیے، جن کی انڈسٹری میں بہت ڈیمانڈ ہے۔ ڈاکٹر زبیر نے  واضح کیا کہ ماجو میں تعلیم کیساتھ تربیت اور حب الوطنی پیدا کی جاتی ہے، ہمارا بنیادی مقصد عالمی معیار کی تعلیم کیساتھ ترقی یافتہ پاکستان کیلئے بہترین ذہن فراہم کرنا ہے، ہمارے پاس عالمی معیار کے سائنسدان ہیں، طلبا فائدہ اٹھائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں