حیدرآباد میں ڈاکٹر کا قاتل ڈرائیورساتھیوں سمیت گرفتار

حیدرآباد میں ڈاکٹر کا قاتل ڈرائیورساتھیوں سمیت گرفتار

حیدرآباد،اندرون سندھ(نمائندگان دُنیا) حیدرآباد میں امراض جلدکے ماہر ڈاکٹر دھرم دیوراٹھی کے قتل میں ملوث چار ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔

 اے ایس پی انیل حیدر نے پولیس ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 7مارچ کو ڈاکٹر دھرم دیوراٹھی کے قتل میں ملوث مقتول کے ڈرائیور حنیف لغاری اور اس کے ساتھیوں منظور بھٹو ، تنویر بھٹو اور قائم بھٹو کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،ملزمان نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈاکٹر کے گھر سے رقم لوٹنا چاہتے تھے اور یہ نہ بتانے پر کہ رقم کہاں رکھی ہے انہوں نے ڈاکٹر کو قتل کردیا۔ لاڑکانہ میں حیدری پولیس نے لوٹ مار میں ملوث چار انتہائی مطلوب ملزمان غلام مرتضیٰ عرف تنو ماچھی، میر حسن گاڈھی، توحید ٹگڑ اور عرفان گاڈھی کو موٹر سائیکلوں اور موبائل فونز سمیت، شہید عبدالمالک بھٹو پولیس نے چوریوں کی وارداتوں میں ملوث گینگ برسٹ کرتے ہوئے 4 ملزمان حفیظ چانڈیو، رکھیل نوحانو، تنویر اور خالد کھاوڑ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ سکھر میں نیو پنڈ پولیس نے دائودپٹھان ،آمین زادہ ،عبداللہ ،زاہد حسین،قربان علی ،یار محمد کو آکڑی پرچی جوا بکس ،رقم سمیت گرفتار کرلیا۔ محراب پور میں درس پولیس نے ظفر کھوسو کو بغیر لائسنس پستول، دو گولیوں سمیت،مورو پولیس نے عاقب سیال کو 5 لٹر شراب سمیت ،کنڈیارو پولیس نے سکندر سومرو کو 1200 گرام چرس اور نصرت سیال کو 5 بوتل شراب سمیت گرفتار کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں