سرجانی میں زہر خورانی سے متاثرہ میاں، بیوی اور بیٹی نجی اسپتال منتقل

سرجانی میں زہر خورانی سے متاثرہ  میاں، بیوی اور بیٹی نجی اسپتال منتقل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرجانی ٹاؤن میں گزشتہ روز زہر کھانے سے متاثر ہونے والے میاں، بیوی اور بیٹی کو نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

زہر کھانے والے اظہر، اس کی اہلیہ فاطمہ اور بیٹی ام ہانیہ کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ تینوں افراد کو نجی فلاحی ادارے کی جانب سے منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق تینوں افراد کی حالت نازک ہے، ابھی ان سے بیان نہیں لیا جا سکتا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں