آغا خان یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب

آغا خان یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آغا خان یونیورسٹی کئی دہائیوں سے سندھ حکومت کی قابل اعتماد شراکت دار رہی ہے، لیکن حالیہ برسوں میں اس شراکت داری میں مزید پائیداری آئی ہے۔

 یہ بات انہوں نے آغا خان یونیورسٹی کے چالیس ویں یوم تاسیس اور آغا خان یونیورسٹی میں 2022 کی تقسیم اسناد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پروگرام میں شہزادی زہرہ آغا خان، چیئرمین ذاکر محمود اور بورڈ آف ٹرسٹیز کے ممبران صدر سلیمان شہاب الدین، گریجویٹ طلبا اور ان کے خاندان کے افراد نے شرکت کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں