لیبر اسکوائر اور معمار گرڈز کی مینٹی ننس آج ہو گی

لیبر اسکوائر اور معمار گرڈز  کی مینٹی ننس آج ہو گی

کراچی (این این آئی) لیبر اسکوائر اور معمار گرڈز پر کے الیکٹرک کی جانب سے اتوار (آج) کو ضروری مینٹی ننس کی جائے گی۔۔۔

جس کے باعث لیبر اسکوائرگرڈ سے منسلک علاقوں میں صبح 9 سے دوپہر 1 بجے، جب کہ معمار گرڈ پر صبح 9 سے شام 6 بجے تک عارضی طور پر بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تمام صارفین جو 8119 پر رجسٹرڈ ہیں، انہیں اس مینٹی ننس شٹ ڈاؤن کی پیشگی اطلاع بذریعہ ایس ایم دی جا چکی ہے، مزید معلومات کے لیے صارفین 118 یا کے الیکٹرک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں