سندھی مسلم سوسائٹی:گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

سندھی مسلم سوسائٹی:گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچی سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فیروز آباد کے علاقے شارع فیصل سندھی مسلم سوسائٹی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی عمر 45سال کے قریب ہے اور فوری طور پرشناخت نہیں ہو سکی۔ رضویہ تھانے کی حدود ناظم آباد نمبر دو سیف اللہ اڈے کے قریب تیز رفتاری کے باعث ہونے والے حادثے میں  35 سالہ عمر ولد خائستہ گل جاں بحق، 25 سالہ یوسف ولد شاہ حسین زخمی ہوگیا، جس کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ اسی طرح بلدیہ حب ریور روڈ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایدھی حکام کے مطابق متوفی کی عمر 50 سال کے قریب ہے، فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔ شیر شاہ ٹریفک پولیس چوکی کے قریب تیر رفتار بس الٹنے سے 5 مسافر زخمی ہوگئے، جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ زخمیوں میں ایک سالہ ماہرہ دختر اسد ، 34 سالہ روزینہ زوجہ جہانزیب ، 22 سالہ ریحانہ زوجہ حسین، 17 سالہ فرحان ولد فیاض اور 23 سالہ ریاض ولد عرض شامل ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں