چند لاکھ کے عوض سڑکیں کاٹنے کا اجازت نامہ منسوخ

چند لاکھ کے عوض سڑکیں کاٹنے کا اجازت نامہ منسوخ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر میں کروڑوں لاگت سے تعمیر کی جانے والی سڑکیں چند لاکھ کے عوض کاٹنے کی منظوری کا ڈی جی کے ڈی اے نے نوٹس لیتے ہوئے اجازت نامہ منسوخ کردیا اورملوث افسران کیخلاف کارروائی کا عندیہ دیدیا۔

ذرائع کے مطابق چیف انجینئر کے ڈی اے کی منظوری سے سڑکیں کاٹنے کا اجازت نامہ جاری کیا گیا تھا۔ سندھ حکومت کے اے ڈی پی فنڈز سے حال ہی میں کروڑوں لاگت سے گلستان جوہر کے مختلف بلاکس میں تعمیرات کی گئی تھیں، جن کو مختلف اداروں کی جانب سے کاٹنے کا سلسلہ شروع کیاگیا تھا، جس پر مقامی آبادی کی جانب سے شدید ردعمل آیا۔ اے ڈی پی فنڈز سے تعمیر کی جانے والی سڑکوں کو کاٹنے کے این او سی محکمہ انجینئرنگ کے افسران کی جانب سے جاری کئے جارہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گلستان جوہر کے بلاک15،بلاک1،بلاک3  اور بلاک 3/A کی سڑکیں صرف38 لاکھ کے چالان کے عوض ٹھیکیدار کو کاٹنے کی اجازت دیدی گئی تھی۔ علاقہ مکینوں کے مطابق طویل عرصے بعد سڑکوں کی تعمیر ہوئی تھی اور ایک ماہ بعد ہی سڑکوں کو کاٹنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، پکی سڑکیں بے دردی سے کاٹے جانے پر علاقہ مکینوں میں سخت اشتعال پھیل گیا اور روڈ کٹنگ کا کام بند کرا دیا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں