معیشت کی بہتری کیلئے ریورس انجینئرنگ پر کام کیا جائے، نجیب ہارون

معیشت کی بہتری کیلئے ریورس انجینئرنگ پر کام کیا جائے، نجیب ہارون

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ’’میڈ ان پاکستان‘‘ کے خیال کے تحت انسٹی ٹیوشن آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئرز پاکستان کا 37 واں سمپوزیم کراچی میں منعقد ہوا۔

 پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین انجینئر نجیب ہارون نے کہا کہ ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے لئے ریورس انجینئرنگ، آئی ٹی اور زراعت پرتوجہ دینی ہوگی، آئی ای ای ای پی سے ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے، زراعت اور آئی ٹی کی ترقی سے ہی ملکی معیشت بہتر ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسٹیپلر پن تک درآمد کرتے ہیں، گاڑیوں کے پارٹس بناتے ہیں مگر گاڑی نہیں بناتے، دنیا کو ہمارے انجینئرزکی ضرورت ہے، جس سے زرمبادلہ بھی آئے گا، ہمیں اس جانب سوچنا ہوگا، ہم نے اپنے انجینئرز کو سر کا تاج بنانے کے بجائے حقیربنا دیا، طلبا ایم بی اے کررہے ہیں لیکن اب انجینئرنگ کی جانب ذہین بچوں کا رجحان کم ہوتا جا رہا ہے ، اس رجحان کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ آئی ای ای ای پی کے چیئرمین انجینئرخالد پرویز نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ ماہرین کی خدمات لی جائیں، اس سلسلے میں پی ای سی تعاون کرے۔ اس موقع پر عرفان احمد بھی خطاب کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں