جہانگیر روڈ کا سست رفتار تعمیراتی کام عوام کے لیے سر درد بن گیا

جہانگیر روڈ کا سست رفتار تعمیراتی کام عوام کے لیے سر درد بن گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جہانگیر روڈ کے تعمیراتی کام میں سست روی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، دھول اور مٹی سے عوام بیماری میں مبتلا ہونے لگے، جگہ جگہ گڑھوں سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے، شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے لگے۔

 دوسری جانب گرومندر سے تین ہٹی کی جانب سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جگہ جگہ گڑھوں سے ہچکولے کھاتی گاڑیوں میں سفر کرنے والے شہری کمر درد میں مبتلا ہونے لگے۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اس سڑک پر بنیادی مسئلہ اس وقت شروع ہوا جب پاک ڈی ڈبلیو نے مقامی حکومت، واٹر بورڈ سمیت دیگر حکام کی مشاورت کے بغیرکام شروع کردیا۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سیوریج اور ڈرینج کا سسٹم ٹھیک نہیں کیا گیا، نتیجہ یہ ہوا کہ سیوریج چند روز بعد اوور فلو کرگیا اور جو سڑک بنی وہ تباہ ہوگئی۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ سڑک کا تعمیراتی کا م فوری شروع کیا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں