یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے، پاسبان

یوم پاکستان تجدید عہد وفا  کا دن ہے، پاسبان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور، جنرل سیکریٹری اقبال ہاشمی و دیگر رہنماؤں نے قوم کو یوم پاکستان کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 23 مارچ تجدید عہد وفا کا دن ہے۔

یہ دن ان عظیم انسانوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے جن کی انتھک محنت اور جدوجہد کی وجہ سے ہم ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں، آج قرارداد پاکستان کی روح سے نوجوانوں اور بچوں کو آگاہ کرنے کی اہمیت اور بڑھ گئی ہے، ابھی تک نہ تو اقبال کا خواب پورا ہوا ہے اور نہ جناح کا مقصد پورا ہوا ہے، بلکہ آزادی کے 76 برس میں قائداعظم اور اقبال کے خوابوں کو چکناچور کیا گیا ہے، مملکت خدا داد کو حقیقی مسلم ریاست بنانے کے لئے بانیان پاکستان کے افکار کی پیروی ضروری ہے، اس مقصد کے حصول کے لئے غریب عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے، عوام دوست معاشی پالیسیاں اختیار کی جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں