محدود وسائل میں بھی مسائل حل کررہے ہیں، ایڈمنسٹریٹر

محدود وسائل میں بھی مسائل حل کررہے ہیں، ایڈمنسٹریٹر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے یوم پاکستان کے موقع پر میونسپل کمشنر سید شجاعت حسین اور کے ایم سی کے محکمہ جاتی سربراہان کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی۔

 کراچی کے شہریوں کی جانب سے پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان لازوال اور عظیم قربانیوں کا ثمر ہے، ہمیں یوم پاکستان کو شایان شان طریقے سے منانا چاہئے، ہمیں بانی پاکستان قائد اعظم کے افکار کے پیش نظر اپنے باہمی اختلافات کو بھلا کر ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں ایڈمنسٹریٹر کر اچی نے مزید کہا کہ کراچی کے مسائل کے ایم سی اپنے محدود وسائل کے باوجود حل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ شہر میں بارش کے موقع پرتمام متعلقہ عملے اور مشینری کو متحرک رکھا گیا، ادارے کی بھرپور کوشش ہے کہ شہریوں کو بارش کے نتیجے میں تکالیف کا سامنا نہ ہو۔ میڈیا کے نمائندوں کے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر جاری ہے ، جن سڑکوں پرگڑھے موجود ہیں انہیں بھرنے کو ترجیح دی گئی ہے تاکہ سڑکیں موٹرایبل رہیں۔ ایڈمنسٹریٹرکراچی نے کہا کہ برساتی نالوں کی صورتحال تسلی بخش ہے ، نالوں میں برساتی پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں