گٹکا اور ماوا کی سپلائی میں ملوث 8 ملزمان گرفتار

 گٹکا اور ماوا کی سپلائی میں  ملوث 8 ملزمان گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سٹی ڈسٹرکٹ پولیس نے گٹکا اور ماوا کی سپلائی میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کی شناخت معراج الدین،فہیم احمد، عباس،عبدالرحمن، مصطفیٰ عرف بھایا، محمد یوسف، نعمان عرف ماچھی اور محمد یاسر عرف کالا کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزمان کو علاقہ تھانہ عیدگاہ، نبی بخش، کلری، چاکیواڑہ، کھارادر اور کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا،ملزمان سے 39 کلو گرام گٹکا،ماوا برآمد کیا گیا ہے ،پولیس کے مطابق ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں،ملزم فہیم احمد اس سے قبل 2 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے ،ملزم عبدالرحمن بھی قبل جیل جا چکا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں