موٹر سائیکل سے گرنے والی ماں اور کمسن بچے کو ڈمپر نے کچل دیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف ٹریفک حادثات میں ماں اور کمسن بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف تھانے کی حدود شاہ لطیف النجف ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل پر میاں بیوی اور ان کا بیٹا جا رہے تھے ۔
کہ اس دوران اچانک آگے جانے والی گاڑی کا دروازہ کھل گیا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل اس سے ٹکرا گئی اور موٹر سائیکل پر سوار خاتون اور بچہ نیچے گر گئے ، جنہیں پیچھے سے آنے والے ڈمپر نے کچل دیا، جس کے باعث موقع پر ان کی موت واقع ہوگئی۔ لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت 30 سالہ عظمیٰ زوجہ صدام حسین اور 6 سالہ اذان ولد صدام حسین کے نام سے ہوئی۔ حادثے میں بچے کا باپ معمولی زخمی ہوا۔ موچکو تھانے کی حدود بلدیہ ناردرن بائی پاس مواچھ موڑ کے قریب کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ایک زخمی 29 سالہ منظور ولد روزی خان راستے میں دم توڑ گیا۔ گلستان جوہر بلاک 14 میں نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے معمر شخص کو ٹکر مار دی۔