گٹکا ماوا کی سپلائی میں ملوث دو ملزمان گرفتار

گٹکا ماوا کی سپلائی میں  ملوث دو ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اتحاد ٹاؤن پولیس نے گٹکا ماوا کی سپلائی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے ایک من 15 کلو گرام ماوا برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان موٹرسائیکل پر حب چوکی بلوچستان سے 3 بوروں میں گٹکا ماوا سپلائی کی نیت سے لارہے تھے، جب انہیں خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں جنید اور کبیر شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 55 کلو گرام گٹکا ماوا برآمد ہوا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 141/23 بجرم دفعہ 8(i)A امتناع گٹکا ماوا ایکٹ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں