کے الیکٹرک کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں

کے الیکٹرک کی بجلی چوروں  کے خلاف کارروائیاں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ناظم آباد میں 5 غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف کارروائی کی اور بجلی کی چوری کے لیے استعمال کیے جانے والے 50 ایم ایم کے 120کلوگرام کیبلز کے ساتھ 5 الیکٹریکل پینل اور 5 سرکٹ بریکرز ہٹا دیئے۔

اورنگ آباد (ناظم آباد) کے علاقے میں نقصانات کی شرح 80 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے، جس کے باعث وہاں صارفین کو 10 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔ ترجمان کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر کنڈوں کے خلاف مہم چلاتے ہیں اور ہزاروں غیرقانونی کنکشنز ہٹاتے ہیں، لیکن ہٹائے جانے کے چند گھنٹے بعد ہی کنڈے دوبارہ لگ جاتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں