اسکول وینز سے سی این جی کٹس ہٹانے کیلئے آپریشن کا فیصلہ

اسکول وینز سے سی این جی کٹس ہٹانے کیلئے آپریشن کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے اسکول وینز، کوسٹرز سے سی این جی کٹس ہٹانے کیلئے فوری آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ حکومت نے گاڑیوں سے سی این جی کٹس ہٹانے اور غیر قانونی بس اسٹینڈز کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ اسکول وینز، کوسٹرز سے فوری سی این جی کٹس ہٹانے کیلئے آپریشن کیا جائے۔ انہوں نے اجلاس میں ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی بس اسٹینڈز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کر کے مقدمات درج کئے جائیں، غیر قانونی بس اسٹینڈز کیخلاف کارروائی کیلئے متعلقہ کمشنرز، ڈی سیز کو خطوط لکھے جائیں۔ سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے اجلاس میں غیر قانونی بس اسٹینڈز چلانے والوں کیخلاف ایف آئی آرز درج کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے بس اسٹینڈز پر غیر قانونی قبضے ختم کرائے جائیں، قبضے ختم کرانے کے لئے متعلقہ حکام سے مدد لی جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں