ترجمان کے الیکٹرک کی وضاحت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان کے الیکٹرک نے وضاحت کی ہے کہ قائدآباد میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے، لوڈشیڈنگ ویب سائٹ پر دیے گئے شیڈول کے مطابق کی جاتی ہے۔
اس لیے ایک اخبار میں 27 مئی کو قائدآباد چوک پر مکینوں کی جانب سے احتجاج کا بجلی کی بندش سے کوئی تعلق نہیں، قائدآباد میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے ۔ ترجمان کے الیکٹرک کا مزید کہنا تھا کہ علاقائی فالٹس ، بلوں کی عدم ادائیگی اور ٹیکنیکل وجوہات کی بنیاد پر بجلی کی بندش کو لوڈ شیڈنگ سے جوڑنا درست نہیں، لوڈ شیڈنگ کا انحصار بجلی کی چوری اور نقصانات کی شرح پر ہے ، بلوں کی بر وقت ادائیگی لوڈ شیڈنگ میں کمی یا خاتمے کا باعث بنتی ہے۔