ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق، ٹرین سے کٹ کر خاتون چل بسی

ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق، ٹرین سے کٹ کر خاتون چل بسی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی کے علاقے قیوم آباد اقرا یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار کو تیز رفتارگاڑی نے کچل دیا۔

متوفی کی شناخت 20 سالہ شاکر اللہ ولد غفارکے نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق متوفی منظورکالونی کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ شاہ لطیف ٹاؤن کھوئی گوٹھ انڈسٹریل زون کے قریب موٹر سائیکل پر سوار تین افراد کو تیزرفتارگاڑی نے روندڈالا۔ حادثے کے نتیجے میں 45 سالہ غلام اکبر ولد غلام رسول جاں بحق ہوگیا، جبکہ زخمیوں کی شناخت 20 سالہ شاہ رخ ولد منٹھار اور 20 سالہ ارجن ولد مشتاق کے نام سے کی گئی۔ مزید برآں ڈرگ روڈ ریلوے پولیس چوکی کی حدود میں ٹرین کی زد میں آ کر ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کی لاش کو اپنی تحویل میں لے کر جناح اسپتال پہنچایا ، جہاں متوفیہ کی شنا خت 45 سالہ سمیرا زوجہ سلیم کے نام سے کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں