’’مویشی منڈی بڑی معاشی سرگرمی اور حفاظتی صورت حال ‘‘دنیا فور م آج ہوگا

’’مویشی منڈی بڑی معاشی سرگرمی اور حفاظتی صورت حال ‘‘دنیا فور م آج ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) روزنامہ دنیا کے زیراہتمام بدھ (آج)کو ’’مویشی منڈی بڑی معاشی سرگرمی اور حفاظتی صورت حال‘‘ کے عنوان سے دنیا فورم سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں دن 2:30 بجے منعقد ہوگا۔

 فورم میں ایس پی عرفان بہادر ترجمان سندھ پولیس، یاور رضا چاؤلہ ترجمان مویشی منڈی، زرین ریاض خواجہ رکن کنزیومر پروٹیکشن کونسل سندھ، محمد جنید سابق رکن کنزیومر پروٹیکشن کونسل ضلع جنوبی کراچی شریک ہوں گے۔ میزبانی کے فرائض ایڈیٹر فورم مصطفی حبیب صدیقی انجام دیں گے۔ دیگر مسائل کی نشان دہی کیلئے دنیا فورم کیلئے ہم سے رابطہ کریں۔ mustafa.habib@dunya.com.pkیافون کریں 03444473215

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں