ضلع وسطی میں چھ مویشی منڈیاں لگانے کا حکم نامہ جاری

ضلع وسطی میں چھ مویشی منڈیاں لگانے کا حکم نامہ جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی حکومت کے نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وسطی طحہٰ سلیم نے ضلع میں چھ مویشی منڈیاں لگانے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

 جبکہ سندھ حکومت نے کراچی کی حدود میں آٹھ مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دی تھی۔ نوٹیفکیشن میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات، پارکوں، گلیوں اور شاہراہوں پر مویشی منڈیاں لگانے پر پابندی عائد ہوگی۔ ضلع وسطی کی انتظامیہ نے ریونیو میں اضافے کے نام پر صوبائی حکومت سے اجازت نامہ ملنے سے قبل ہی الیون ڈی، نارتھ کراچی، فیڈرل بی ایریا الافغانی گراؤنڈ، کریم آباد ریلوے گراؤنڈ اور ضیاالدین گراؤنڈ میں منڈیاں قائم کردی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں