جامعہ کراچی اورایس بی سی جی میں مفاہمت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی اور سسٹمس بائیولوجی اینڈ کمپیوٹیشنل جینومکس (ایس بی سی جی)،کراچی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔۔۔
جس کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان سائنسی وتکنیکی تعاون کو فروغ دینا ہے ۔آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چودھری اورایس بی سی جی کراچی کے سربراہ محمد عباس علی اقبال نے معاہدے پر دستخط کیے ۔