اینٹی کرپشن کا ٹائون کمیٹی میرپوربرڑو کے دفترپرچھاپہ

 اینٹی کرپشن کا ٹائون کمیٹی میرپوربرڑو کے دفترپرچھاپہ

جیکب آباد،میرپورخاص( آن لائن،بیورو رپورٹ) اینٹی کرپشن پولیس جیکب آباد کے سرکل آفیسر حنیف سرکی نے سول جج ٹھل مشتاق احمد جوکھیو کے سربراہی میں ٹاؤ ن کمیٹی میر پوربرڑو کے دفتر پر چھاپہ مار ا تو کلرک ودیگر عملہ فرار ہو گیا ۔ ۔ ۔

 جس کے باعث ریکارڈنہ مل سکا۔ اس سلسلے میں اینٹی کرپشن پولیس کے ہیڈ محرر لیاقت جمالی نے بتایا کہ 2016سے 2022تک ٹاؤ ن کمیٹی کے چیئر مین سردار ذوالفقار برڑو تھے جبکہ ٹاؤ ن افسر خان محمد نوناری ،کلرک نذیر شاہ ،انیس شیخ ،اسد سومرو اور منیر برڑو نے مبینہ طور پر مل کر کروڑوں روپے کی کرپشن کی اور ترقیاتی منصوبوں کی مد میں فنڈز نکلوا کر ہڑپ کرگئے ۔میرپورخاص سے نمائندے کے مطابق میرپورخاص کے محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) کے اہلکار مبینہ طور پر بھاری رشوت کے عوض چرس کی بڑی مقدار اور ملزمان کو چھوڑنے کے سنگین الزامات پرزیرِ تفتیش آگئے ۔ اس حوالے سے سی ٹی ڈی کے ذرائع نے بتایا کہ تین ہفتے قبل سی ٹی ڈی کی ایک چھاپہ مار پارٹی نے ضلع عمرکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے دو بیگز میں چھپائی گئی 35 سے 38 کلو چرس برآمد کرکے خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا جنہیں مبینہ طور پر بھاری رشوت لیکر چرس سمیت چھوڑ دیا گیا۔ اس واقعے کا انکشاف ہونے پر سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی مسعود آرائیں نے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کو تحریری تفصیل لکھ کر بھیج دی جس پر فوری محکمانہ کارروائی میں انسپکٹر علی نواز وسان کو معطل کرکے کراچی بلالیا گیا اور تفتیش شروع کردی گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ واقعے کی تاریخ کے سی ٹی ڈی روزنامچے کے صفحات کو بھی مبینہ طور پر پھاڑ دیا گیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں