لاڑکانہ ،داماد کی سسرال میں فائرنگ ،ساس جاں بحق

لاڑکانہ ،داماد کی سسرال میں فائرنگ ،ساس جاں بحق

لاڑکانہ،اندرون سندھ (بیورو رپورٹ، نمائندگان دنیا)قمبر شہدادکوٹ ضلع کے شہر کی مٹھا کالونی میں مسلح ملزم اختیار چانڈیو رشتے داری کے تنازع پر سسرال میں گھس کر اپنی 50 سالہ ساس اقبال خاتون کنبھر کو قتل اور 6 سالہ بچی مرک چانڈیو کو شدید زخمی کرکے فرار ہوگیا۔۔

مقتولہ کے ورثا نے آئی جی ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ سے ملزم کی گرفتاری کی اپیل کی۔ کنری کے علاقے نبی سر تھر کے قریب ٹالہی تھانے کی حدود راجار کے ترکن پٹ کے ویرانے سے نامعلوم شخص کی پندرہ روز پرانی لاش ملی ہے جسے جانوروں نے بری طرح نوچا ہوا تھا ۔ دولت پور کی قاضی احمد راہو کالونی میں دو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان ندیم ماچھی اور بختاور بی بی کو قتل کر دیا جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور محمد یونس گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کاروکاری کا شاخسانہ لگتا ہے۔ نوڈیرو تھانے کے حدود گاؤں بانجھی گوپانگ میں دو گروہوں کے تصادم میں فائرنگ سے مراد گوپانگ جبکہ تھانہ گاہیجا کی حدود مگسی اسٹاپ پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے مجاہد جونیجو ہلاک ہوگیا۔ علاوہ ازیں بھٹی موڑ پرپولیس نے مقابلے کے بعد زخمی ڈاکو تاثیر سموں کو گرفتار کرلیا ۔  لسبیلہ میں لک بدوک کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی بس اور ٹرک کے تصادم میں دو افراد جاں بحق 3 زخمی ہوگئے ،حادثے کے بعد سامان سے لدی کوچ کو ہٹانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں