ٹنڈوآدم،سیکڑوں ایکڑزمین وگھر پر قبضے کیخلاف متاثرین کا احتجاج ودھرنا

 ٹنڈوآدم،سیکڑوں ایکڑزمین وگھر پر قبضے کیخلاف متاثرین کا احتجاج ودھرنا

ٹنڈوآدم (نمائندہ دنیا)ٹنڈوآدم حیدرآباد بائی پاس پر زمیندارفواد ڈیرو ،فرزند ڈیرو، روشن ڈیرو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیکر روڈ بلاک کردیا گیا۔

فواد ڈیرو نے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے فراز ڈیرو پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے سات روز قبل میری 300 ایکڑ زرعی زمین اور ٹنڈوآدم میں موجود گھر پر قبضہ کرواکر مسلح افراد بٹھا دیے ، مسلح افراد ہماری زمین سے کروڑوں روپے کی فصل بھی لے گئے ہیں ،ہمیں مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں، ہم نے متعلقہ تھانے میں رپورٹ بھی درج کرادی ،ایس ایس پی سانگھڑ سے بھی شکایت کی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہورہی ۔ مظاہرے اور دھرنے کی اطلاع پر ایس ایچ او سٹی طفیل بھٹو نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو دو روز کے اندر مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں