درخواست ضمانت مسترد ہونے پر 13ملزم عدالت سے فرار

 درخواست ضمانت مسترد ہونے پر 13ملزم عدالت سے فرار

ٹنڈوآدم ،اندرون سندھ(نمائندگان دنیا،بیورو رپورٹ)ٹنڈوآدم میں ایڈیشنل سیشن جج اشفاق نظامانی کی عدالت سے پولیس سے جھگڑے کے مقدمے میں ضمانت کے لئے آئے منگریا برادری کے 13نامزد ملزمان ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر عدالت کے احاطے سے کئی دیواریں پھلانگ کر بھاگ گئے۔۔۔

 تاہم دو ملزمان امجد اور حاکم کو عدالت کے اطراف قائم تعلقہ اسپتال کالونی میں اپنے رشتہ داروں کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا۔ میرپورخاص سے نمائندے کے مطابق ماڈل ٹرائل کورٹ نے 2021 میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے ہاتھوں 632 کلو چرس، 7 کلو افیون اور اسلحے سمیت گرفتار دو افراد تاج محمد ٹنگری اور نیاز خاصخیلی کو سزائے موت اور 5 پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جب کہ نیاز کھوسو کو بری کردیا ایک اور مقدمے میں ماڈل ٹرائل کورٹ نے 2021میں میرواہ گورچانی میں ممتاز علی گورچانی کے قتل کے مجرم راشد جٹ کو سزائے موت اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی اوراسی کیس میں دو افراد خالد اور امانت کو بری کر دیا ۔سیہون کے سیشن جج کی عدالت میں 7ستمبر 2017 کو جہانگارا میں شادی سے انکار پر قتل تانیہ خاصخیلی کے مقدمے کی سماعت ہوئی ،عدالت میں قتل کیس کے مرکزی ملزم خانو نوحانی کو بھی پولیس نے پیش کیا، ملزم کے وکیل نے عدالت سے مزیدمہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے وکیل کو آئندہ سماعت پر 14 جون کومکمل تیاری کے ساتھ دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی، سماعت کے بعد مقتولہ تانیہ خاصخیلی کی بہن دعا خاصخیلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پانچ سال سے عدالت کے چکر کاٹ رہے ہیں ، انصاف ملنے تک جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں