اندرون سندھ،پولیس کارروائیوں میں 44ملزمان گرفتار

اندرون سندھ،پولیس کارروائیوں میں 44ملزمان گرفتار

حیدرآباد،اندرون سندھ (نمائندگان دنیا، بیورو رپورٹ ) حیدرآبا دمیں سی آئی اے پولیس کی نشاندہی پر سٹی پولیس نے عامر پٹھان کو مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔ ۔

محراب پور سے نمائندے کے مطابق ڈی ایس پی مورو یار محمد رند نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دس روز قبل مورو تھانے کی حدود میں اغوا کے بعد بے دردی سے قتل کیے گئے چھ سالہ بچے فراز منگی کے قتل میں ملوث دو افراد حاجن سولنگی اورخاتون وزیراں موٹمل کو گرفتار کرلیا گیا ہے جنہوں نے قتل کا اعتراف کرلیا ہے ۔ ۔ لاڑکانہ میں ایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات، دو چوری شدہ بھینسیں اور ایک موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ پنگریو سے نمائندے کے مطابق پنگریو اوردیگرتھانوں کی پولیس نے 4دیسی شراب کی بھٹیوں سمیت مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے 1485 لٹر دیسی شراب، 6830گٹکے ،5 کلو سے زائد چرس، 2 غیر قانونی پستول،چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں، 2 بیٹریاں، ایک چارجر اور ایک بھینسا برآمد کر لیا جبکہ کارروائیوں کے دوران 4 روپوش اور 3 اشتہاریوں سمیت 36 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں