ایس ڈی اے کی 7 رہائشی اسکیموں کے خلاف کارروائی

ایس ڈی اے کی 7 رہائشی اسکیموں کے خلاف کارروائی

کوٹری(نمائندہ دنیا ) اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کنٹرول ادارہ ترقیات سیہون نے قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر جامشورو ایم نائن موٹروے کے اطراف کارروائی کرتے ہوئے سات رہائشی اسکیموں کے اجازت نامے معطل کردیے ۔

ایس ڈی اے کی جانب سے سپریم کورٹ کے حکم نامے کے مطابق سیٹلمنٹ سروے رپورٹ اور فارم ٹو جمع نہ کرانے پر رہائشی اسکیموں کے خلاف کارروائی کی گئی اور مذکورہ اسکیموں کی معطلی کے لیٹر بھی جاری کردیے گئے ہیں۔ رہائشی اسکیموں کے منتظمین کولیٹر میں سیٹلمنٹ سروے رپورٹ اورفارم ٹو سمیت اراضی سے متعلقہ ریکارڈ سمیت 7یوم میں پیش ہوکر قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ مذکورہ لیٹر کی کاپی اعلی افسران کے ساتھ تحقیقاتی اداروں کو بھی ارسال کی گئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ڈی اے کے سابق افسر نے متعدد رہائشی اسکیموں کو مبینہ طور پر بھاری رشوت لیکرخلاف ضابطہ اجازت نامے جاری کیے تھے جس پر محکمہ اینٹی کرپشن سندھ نے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان کے خلاف تحقیقات شروع کرتے ہوئے انہیں ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی تھی تاہم دو ماہ گزرنے کے باوجود وہ پیش نہیں ہوئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں