ریلوے اراضی سے تجاوزات کا خاتمہ

ریلوے اراضی سے تجاوزات کا خاتمہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن کے لینڈ ڈپارٹمنٹ نے مجاہد کالونی کے قریب ریلوے اراضی سے تجاوزات کا خاتمہ کرادیا ۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے نے ریلوے پولیس کے ہمراہ مجاہد کالونی کے قریب سات ہزار اسکوائر فٹ جگہ پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کردیا ۔ریلوے حکام کے مطابق مجموعی طور پر 6کروڑ سے زائد مالیت کی اراضی پر سے قبضہ ختم کرایا گیا ہے اس دوران کو ئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں