گھوٹکی میں غیرت کے نام پر لڑکی سمیت 2 افراد قتل

 گھوٹکی میں غیرت کے نام پر لڑکی سمیت 2 افراد قتل

گھوٹکی ،اندرون سندھ(نمائندہ دنیا)گھوٹکی کے قریب یارو لونڈ میں چچا نے غیرت کے نام پر شادی شدہ بھتیجی اور نوجوان کو قتل کردیا اور واردات کے بعد فرار ہوگیا۔پولیس کاکہناہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

 جھڈوکی دیہہ 164ٹیڈی موری کے قریب پران ندی کے کنارے سے 50سالہ نامعلوم شخص کی دو روز پرانی لاش ملی۔ اطلاع ملنے پر جھڈو پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر رورل ہیلتھ سینٹر جھڈو پہنچایا۔ سکھر کے سائٹ تھانے کے کانسٹبل آصف شیخ پر برادری کے افراد نے تیز دھار آلے سے حملہ کر دیا جس کے باعث کانسٹیبل آصف شیخ شدید زخمی ہوگئے ۔زخمی کانسٹیبل نے بتایا کہ جب میں ڈیوٹی سے واپس گھر جارہاتھا تو ضمیر اور ظریف شیخ نے مجھ پر حملہ کیا۔کنری کے نواحی گاؤں میں گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر نوجوان نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی،گاؤں وڈیرہ جلال خاصخیلی میں خودکشی کرنے والا 25سالہ خدا بخش ولد محمد یوسف تین بچوں کا باپ تھا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو تعلقہ اسپتال کنری منتقل کیا ،جہاں سے ضروری کارر وائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں