جھڈو :منشیات فروشی کے الزام میں 4اہلکار معطل
جھڈو (نمائندہ دنیا)ایس ایس پی بدین شاہ نواز چاچڑ کے احکامات پر جھڈو سے ملحقہ علاقے حیات خاصخیلی میں قائم پنگریو تھانے کی پولیس چوکی پر تعینات 4 اہلکاروں امیر چانڈیو، ڈاڑھوں میگھواڑ،لیاقت چانڈیو اور امولک میگھواڑ کو منشیات فروشی کے الزام میں معطل کرکے کوارٹر گارڈ کردیا گیا۔
واضح رہے کہ حیات خاصخیلی حالیہ دنوں میں منشیات فروشوں کا گڑھ بناہوا ہے ۔