طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری ایکشن فورم کا دھرنا

 طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری ایکشن فورم کا دھرنا

میرپورخاص(بیورورپورٹ)شہری ایکشن فورم کی جانب سے میرپورخاص میں 12 گھنٹے طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف مارکیٹ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا گیاجس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد صادق سعیدی، بشیر الٰہی،کامران میمن،شاکر حسین شاکر اور دیگر کا کہنا تھا کہ شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ پر منتخب نمائندوں کی پراسرار خاموشی سوالیہ نشان ہے، شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ سے جہاں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں وہیں گھریلو زندگی بھی متاثر ہورہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ شہر کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے ۔ مقررین کا مزید کہنا تھا کہ واپڈا حکام نے اگر اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو 15 روز بعد غیر معینہ مدت کے لیے دھرنا دیا جا ئے گا۔ احتجاج میں ایم کیو ایم پاکستان ،سنی تحریک ، آل سٹی تاجر اتحاد ، وکلا ، سول سوسائٹی اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں