سکھر پولیس کی کارروائی،انتہائی مطلوب ڈاکو کو پکڑلیا

 سکھر پولیس کی کارروائی،انتہائی مطلوب ڈاکو کو پکڑلیا

سکھر، میرپور خاص (نمائندہ دنیا، بیورو رپورٹ)سکھر پولیس نے خفیہ اطلاع پر خیرپور کے نجی اسپتال پر چھاپہ مار کر خوف کی علامت سمجھے جانے والے خطرناک ڈاکو امام بخش عرف ہیمو جتوئی کو گرفتار کر لیا۔

ڈاکو کی زندہ یا مردہ گرفتاری کے لیے حکومت سندھ سے 10 لاکھ روپے انعام مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو قتل، اقدام قتل، ڈکیتی ،چوری ،اغواء برائے تاوان، پولیس مقابلوں سمیت درجنوں مقدمات میں پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔ ڈاکو کو مزید ریمانڈ کے لیے کل عدالت میں پیش کیا جائے گاجب کہ پولیس نے قاسم آباد مارکیٹ میں کارروائی کے دوران ملزم اشفاق احمد لاشاری کو گرفتار کر لیا اور گٹکا برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔میرپورخاص کے ٹاؤن تھانے کی حدود میں نجی بینک سے 10 لاکھ روپے نکلوا کر جانے والے گوٹھ محمد حسن مری کے رہاشی مومن نوہٹری کو نامعلوم مسلح افراد نے لوٹ لیا اور فرار ہوگئے جب کہ سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے کی حدود عادل اسکول کے قریب واقع مدرسے کے باہر کھڑی شہری محمد بوٹا کی کار نامعلوم افراد چوری کرکے لے گئے ۔اسی طرح گلستانِ بلدیہ کے سامنے سے چور موٹرسائیکل لیکر فرار ہوگئے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں