مختلف علاقوں سے دو لاشیں برآمد

مختلف علاقوں سے دو لاشیں برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں سے دو افرادکی لاشیں برآمد ہوئیں۔

 تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری کے علاقے کورنگی ابراہیم حیدری قبرستان کے قریب فٹ پاتھ سے 17 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قانونی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا۔ اسپتال میں متوفی کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی۔ پولیس نے کارروائی کے بعد لاش کو سرد خانے رکھوا دیا۔ گارڈن دھوبی گھاٹ پل کے قریب فٹ پاتھ پر لاش کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیم نے 40 سالہ شخص کی لاش کو سول اسپتال منتقل کر دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں