جھگڑے کے دوران فائرنگ اور بیلچے کے وارسے 5افرادزخمی

جھگڑے کے دوران فائرنگ اور بیلچے کے وارسے 5افرادزخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ ٹاؤن میں جھگڑے کے دوران فائرنگ اور بیلچے کے وارسے 5افرادزخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن نمبر5طوفان کولڈڈرنک کے پاس پڑوسیوں کے آپسی جھگڑے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھر میں مزدور کنسٹرکشن کا کام کررہے تھے، پڑوسی نے مزدوروں کو چھت سے نیچے اترنے کا کہا کہ ہمارے گھر کا پردہ مجروح ہورہا ہے ،تلخ کلامی بڑھنے پر جھگڑا ہوا اور پڑوسی دو بھائیوں نے مزدوروں پر فائرنگ کردی۔ تین مزدورناصر،اعظم اور ارسلان فائرنگ سے جبکہ دو بیلچہ لگنے سے زخمی ہوئے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں