جامعہ کراچی کے طالبعلم کو لے جانے کی کوشش ناکام

جامعہ کراچی کے طالبعلم کو  لے جانے کی کوشش ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی میں شعبہ اردو کے طالبعلم کو نامعلوم افراد زبردستی اپنے ہمراہ لے گئے، تاہم رینجرز نے طالب علم کو ساتھ لے جانے والے تین افراد کو پکڑ لیا۔

 تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں مبینہ سادہ لباس میں نامعلوم افراد شعبہ اردو کے طالب علم کو ہمراہ لے کر روانہ ہوگئے، جس پر جامعہ کراچی کے طلبا نے سلور جوبلی گیٹ بند کر کے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ کراچی یونیورسٹی میں کالے شیشوں والی ایک گاڑی یونیورسٹی کے پوائنٹ سے ٹکرائی، حادثے کے بعد جھگڑا ہوا، جس میں مار پیٹ بھی کی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں