خاتون اینکر اور ڈرائیور کو لوٹنے کا مقدمہ درج

خاتون اینکر اور ڈرائیور  کو لوٹنے کا مقدمہ درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی میں خاتون اینکر اور ڈرائیور کو لوٹنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

گزری تھانے کی حدود ڈیفنس خیابان حافظ،  جمانی سگنل پر قمیض شلوار میں ملبوس پیدل ملزم نے اسلحے کے زور پر خاتون اینکر رابعہ انعم اور ڈرائیور طارق نعیم خان کو لوٹ لیا۔ ملزم اسلحے کے زور پر ڈرائیور سے موبائل فون، رابعہ انعم کے دو بڑے پرس، چار طلائی انگوٹھیاں اور نقدی چھین کر فرار ہو گیا۔  واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزم کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، تاہم پولیس نے رابعہ انعم کے ڈرائیور طارق نعیم خان کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 183/23 لوٹ مار کی دفعہ کے تحت درج کرلیا۔ اس حوالے سے مزید چھان بین جاری ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں