لاپتا کمسن بچی کی لاش لیاری ندی سے مل گئی

لاپتا کمسن بچی کی لاش  لیاری ندی سے مل گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی گبول ٹاؤن سے لاپتا ہونے والی کمسن بچی کی لاش شفیق کالونی کے قریب لیاری ندی سے مل گئی۔

متوفیہ 2 روز قبل گبول ٹاؤن کے علاقے سے لاپتا ہوئی تھی۔ ایس ایچ او فیڈرل بی صنعتی ایریا انصر نے بتایا کہ کمسن بچی کی لاش کو 3 سالہ مناہل دختر ساجد کے نام سے شناخت کیا گیا، لاش کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا ہے، جس کی رپورٹ آنے کے بعد وجہ موت کا تعین کیا جا سکے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں