تھانوں کو جاری فنڈز کے غلط استعمال کا نوٹس

تھانوں کو جاری فنڈز  کے غلط استعمال کا نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے تھانوں کو جاری کیے گئے فنڈز کے غلط استعمال کا انکشاف۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے نوٹس لے لیا۔

 آئی جی سندھ کی ہدایت پر اے آئی جی آپریشنز کا ایڈیشنل آئی جی کو خط۔ ایس ایچ اوز کو ڈی ڈی او کے اختیارات دیئے گئے لیکن ان اختیارات کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے، فنڈز کا صحیح استعمال نہیں ہو رہا، فنڈز کے استعمال میں تضادات ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں